کورونا ہے تو کیا ہوا، پہلوانوں نے گھر کی چھت پر ہی اکھاڑہ بنالیا

29 Apr, 2021 | 04:26 PM

Arslan Sheikh

حافظ شہباز علی: لاہور کی پہلوان فیملی نے کورونا پابندیوں کے باعث گھر کی چھت پر ہی ریسلنگ کی ٹریننگ کا آغاز کردیا، فرید پہلوان کہتے ہیں کہ ٹریننگ سے کورونا کا بہترین انداز میں مقابلہ کرسکتے ہیں۔

 جذبہ جواں ہو اور کچھ کر گذرنے کی لگن ہوتو پھر کوئی مشکل راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی، ایسا ہی کچھ ان دنوں لاہور کی پہلوان فیملی کرتی دکھائی دیتی ہے۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث حکومت پنجاب نے کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تو پہلوان فیملی نے اپنے گھر کی چھت پر ہی اکھاڑہ سجا لیا۔
فرید پہلوان نے اپنے بھانجوں بھتیجوں کی گھر کی چھت پر ٹریننگ شروع کردی۔ نوجوان پہلوان تراویح کے بعد گھر کی چھت پر بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں۔ فرید پہلوان کہتے ہیں کہ کوویڈ کے دنوں میں ان ریسلرز کی ٹریننگ کا ایسا شیڈول بنایا ہے جس سے ان کی قوت مدافعت بہتر کرنے میں مدد ملے اور یہ مستقبل کےایونٹس کے لیے بھی تیار ہوں۔
نوجوان پہلوان پرعزم ہیں کہ وہ اس مشکل وقت میں بھی مستقبل کی بہترین تیاری کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ 

مزیدخبریں