سٹی42:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابیں مفت تقسیم کرنےکامنصوبہ،6مئی تک پہلی تاپانچویں جماعت تک کی کتابوں کی ڈیمانڈ بھجوانے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت یکساں نصاب کی کتابوں کی اشاعت مکمل ہو چکی ہے، پیف کے پارٹنر سکولوں میں یکساں نصاب کی کتابوں کی مفت تقسیم کی جارہی ہے، پیف نےپارٹنرسکولوں سےپہلی تا پانچویں جماعت تک کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ مانگ لی۔صوبے بھر کے سرکاری کو ہر کلاس کیلئے الگ الگ کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرانا ہوگی۔ پیف کی جانب سے سکولوں کو ہدا یات دی گئیں ہے کہ ہرکلاس میں زیرتعلیم طلبہ کی تعدادکےمطابق مفت کتابیں جاری ہوں گی، چھٹی سےدسویں جماعت تک کی نصابی کتب کی ڈیمانڈ بھی جمع کرانا ہوگی،اب پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کو صرف یکساں نصاب کی کتب پڑھائی جائیں گی، پیف کی لاہور سمیت صوبے بھر کے سکولوں سے ایک ہفتے میں کتابوں کی ڈیمانڈ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔