سٹی 42: اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرنئے نوٹ نہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عید الفظر پر عوام کے لئے نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا جائے گا، یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی کورونا وبا کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراء نہیں کیا گیا تھا۔
روزے 29 ہوں گے یا 30، عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی
خیال رہے کہ ہر عید پر اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹوں کااجرا کیا جاتا ہے اور عید پر نئے نوٹوں کی شکل میں عیدی دینا عیدین کی اہم روایت بن چکی ہے تاہم امسال بھی کورونا کی وجہ سے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کے فیصلے پر لوگوں نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
عید کے چاند سے متعلق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان