سرائل پارک (زین مدنی) معروف اداکار عمران عباس نے انسٹا گرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگِ میل عبور کرلیا، اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی حقیقی طاقت قرار دیا۔
اداکار و میزبان عمران عباس نے یہ سنگِ میل عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا، انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے اللہ پر اعتقاد اور خود پر بھروسے کے بعد سب سے زیادہ اعتماد اپنے مداحوں پر ہے، جن کی محبتوں کی بدولت آج میں یہاں ہوں۔
اداکار نے لکھا کہ میری اصل طاقت میرے مداح ہیں، اور میں اپنے ہر ایک مداح سے محبت کرتا ہوں، کیونکہ ان سب سے جو پیار ملتا ہے اس سے الگ ہی توانائی ملتی ہے، انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 50 لاکھ فالوورز تک پہنچانے والوں کا شکریہ، آپ سب کیلئے بہت سا پیار۔
خیال رہے کہ اداکار عمران عباس ان دنوں 'بارانِ رحمت' کے نام سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کررہے ہیں جسے ای میکس میڈیا پروڈکشنز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا،کچھ روز قبل انہوں نے قصیدہ بردہ شریف پڑھنے کی ویڈیو بھی ریلیز کی تھی اور اس کے ساتھ ہی اپنا یوٹیوب چینل بھی شروع کیا تھا، ترک حکومت کی جانب سے پاکستان کے مقبول اداکار عمران عباس کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا۔