ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری کوئی فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:سڑکوں کےٹھیکیدار کو15 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں سماعت،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ  نے کہا کہ خدا کا خوف کریں،سیکرٹری کوئی فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے توپھر حکومت کیسے چلے گی۔

 تفصیلات کے مطابق سڑکوں کےٹھیکیدار کو15 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں سماعت کےدوران چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا اظہار برہمی ،خدا کا خوف کریں،سیکرٹری کوئی فیصلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے توپھر حکومت کیسے چلے گی،عدالت  کا منگل تک ہرصورت رقم کی ادائیگی کرکےرپورٹ پیش کرنےکاحکم۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےریمارکس دیئے کہا کہ اس کے رقم بنتی ہے،معاملہ کابینہ کو بھجوادیا گیا ہے، اگر سارا کچھ کچھ کابینہ نےکرناہے تو یہ اچار کے لئے بیٹھے ہوئےہیں ،حکومتیں ظلم کےساتھ نہیں چل سکتیں اور یہ ظلم ہورہا ہے۔انہوں  نےکہا آپ تماشہ نہ بنائیں،لوگ بھوک سے مررہے ہیں ،اس دن سے ڈریں جب لوگ دفتروں میں بھیٹے بابووں کو پکڑیں گے۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ محمد قاسم خان نے رائل کنسٹرکشن کمپنی کےعدیل اکبر کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور متعلقہ افسران عدالت پیش ہوئے۔