محکمہ ایکسائزکا شہریوں کی آسانی کیلئےشاندارا قدام

29 Apr, 2021 | 01:10 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز ، نمبرپلیٹس اور فائلوں کی ڈلیوری یقینی بنانے کےلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔

ایکسائزحکام کے مطابق  اب شہری اپنی مرضی سے نمبر پلیٹس، کارڈز اور فائل دفتر سے یا  پھر گھر پر ڈلیوری کی صورت کورئیرکمپنی کوموقع پر پیسے ادا کر کے وصول کرسکتے ہیں، اگلے ماہ سے نجی کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعدشہریوں کووصولی کے لئے چوائس دینےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ شہریوں سے رجسٹریشن کے دوران فیس کی وصولی کی بجائے چوائس پوچھی جائے گی کہ وہ فائلیں ،کارڈاورپلیٹس دفتر سے خود وصول کریں گے یاڈلیوری سسٹم کے ذریعے؟ 

قبل ازیں کنٹریکٹ میں ایکسائز ہرگاڑی کی رجسٹریشن کے ساتھ ہی ڈلیوری چارجز وصول کرتا تھا۔ایکسائز حکام موجودہ کمپنی کی ڈلیوری کی شرح 80 فیصد جس کی وجہ سے گاڑی مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسائز حکام  کا کہنا ہے کہ آئندہ پاکستان پوسٹ افس سے کنٹریکٹ متوقع ہے جو موجودہ ریٹس یا اس سے کم ریٹس پر ڈلیوری کا عمل جاری رکھے گا۔سیکریٹری ایکسائز کی جانب سے اگلے نئی حکمت عملی پرعملدرامد کے لئے فوری سمری حکومت کو بھجوانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں