ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے بیج  کی خریداری میں مشکلات کاسامنا

MD seed corporation post is still vacant
کیپشن: MD seed corporation post is still vacant
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: مستقل ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کی  تعیناتی نہ ہونےپرفیلڈ میں گندم کے بیج  کی پروکیورمنٹ میں مشکلات کا سامنا۔صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی سے پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرایسوسی ایشن وفد کی ملاقات۔

  تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی سے پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرایسوسی ایشن وفد کی ملاقات، صدر ایسوسی ایشن شمشاد وڑائچ نے ایم ڈی  پنجاب سیڈ کارپوریشن کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، ملاقات کرنیوالے وفد میں ڈپٹی ڈائریکٹرحافظ انعام الحق،ڈپٹی ڈائریکٹراطہر چیمہ اور شاہد قادر بھی ہمراہ تھے۔  پنجاب سیڈ کارپوریشن آفیسرایسوسی ایشن  نےصوبائی وزیر زراعت کو مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈکارپوریشن کی فوری تعیناتی کامطالبہ کیا اور فیلڈ میں گندم بیج کی پروکیورمنٹ میں آنے والی مشکلات  سے آگاہ کیا ۔

وفد کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایم ڈی سیڈکارپوریشن کی تعیناتی فوری طور پرنہ کی گئی تو پنجاب سیڈ کارپوریشن کاپہیہ جام ہو جائےگاجس سے ناقابل تلافی نقصان  کا خدشہ ہے،  ایکٹ کےمطابق  ایڈمنسٹریٹیو و فنانشل پاورایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن کے پاس ہیں۔صوبائی وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی نے یقین دلایا کہ ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کی تعیناتی کو فوری طورپرممکن بنائیں گےاور فیلڈ میں گندم کےبیج کی پروکیورمنٹ  سے متعلق آنیوالی  مشکلات  کا ازالہ کررہاہوں