برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

29 Apr, 2021 | 12:11 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد سعید)برائلر گوشت کی قیمتوں میں کمی،گزشتہ چند روز سے  برائلر گوشت کی بڑھتی قیمت کم ہونے لگی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں13 روپے  فی کلو کمی ہو گئی ہے جس کے بعد مرغی کان گوشت 354 روپے  فی کلو  ہو گیا ہے ۔برائلرکا تھوک ریٹ236 اور پرچون ریٹ244 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ فارمی انڈے فی درجن148 روپے اور ، پیٹی4320 روپے ہے۔ 

برائلر مرغی کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے  کچھ دنوں سے   قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا  گزشتہ روز بھی گوشت کی قیمت میں چھ روپے کمی کے بعد مرغی کا گوشت 373روپے سے کم ہو کر 367 روپے فی کلو ہو گیا تھا اور آج ایک بار پھر سے  برائلر گوشت 13 روپے  فی کلو کمی کے بعد  354 روپے  فی کلو  ہو گیا۔

قیمتوں میں کمی پر شہریوں کی طرف سے قدرے اطمینان کا اظہار کیا گیا تاہم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں شہریوں نے پنجاب حکومت سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں  مزیدکمی لانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہیں اب برائلر گوشت کی قیمت بھی شہریوں کی پہنچ سے باہر ہیں۔

مزیدخبریں