لاہور کے سپوت کا بڑا اعزاز، پروفیسر جاوید اکرم برطانوی ایوارڈ کیلئے منتخب

29 Apr, 2021 | 11:37 AM

Sughra Afzal

مسلم ٹاؤن (عظمت اعوان) لاہور کے سپوت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم دنیا کے بہترین ڈاکٹرز میں شامل، برطانوی ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا، ای پی سی اے ایوارڈز10 مختلف شعبوں میں دیئے جائیں گے، ایوارڈ دینے کی تقریب26 مئی کوآن لائن ہوگی۔ 

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور بانی صدر پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن پروفیسر جاوید اکرم کو رائل کالج آف فزیشنز برطانیہ کی جانب سے بہترین کارکردگی ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا، پروفیسر جاوید اکرم پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں جنہیں "بہترین پیشہ وارانہ کارکردگی ایوارڈ" کیلئے منتخب کیا گیا ہے، پروفیسر جاوید اکرم کے ساتھ ایک بھارتی اور برطانوی ڈاکٹر بھی ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے، رائل کالج کے خصوصی ایکسیلنس ان پیشنٹ کیئرایوارڈز(EPCA)  2021طب کے دس مختلف شعبوں میں دیئے جائیں گے، دنیا بھر کے لاکھوں ڈاکٹرز میں سے بہترین ہیلتھ پروفیشنلز اور ریسرچرز کو ہی اس ایوارڈ کیلئے چنا جاتا ہے۔

 اس حوالے سے رائل کالج نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے لحاظ سے 2020 ڈاکٹرز کیلئے مشکل ترین سال تھا، خصوصاً کوویڈ 19 کی وجہ سے ڈاکٹرز اور ریسرچرز کے درمیان ان ایوارڈز کیلئے سخت مقابلہ تھا، ایوارڈ دینے کی تقریب 26 مئی کو آن لائن ہوگی۔

 رائل کالج آف فزیشنز نے اپنی ویب سائٹ پر منتخب ڈاکٹروں کی فہرست جاری کردی، میڈیکل فیکلٹی، طبی تنظیموں کی جانب سے پروفیسر جاوید اکرم کو ایوارڈ کیلئے منتخب کئے جانے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

 

مزیدخبریں