نشتر پارک (حافظ شہباز علی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ سیریز بھی جیتنے کے لیے پرعزم ہیں کہتے ہیں با اختیار کپتان ہوں، پچ دیکھ کر ٹیسٹ ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کی جائیں گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز سے جو جیت کا جو تسلسل رہا اس کو برقرار رکھیں گے، وکٹ دیکھ کر قومی ٹیم میں ایک دو تبدیلی ہونگی قومی ٹیسٹ سکواڈ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، زمبابوے کیخلاف ان کی ہوم کنڈیشن میں کھیلنا تھوڑا مشکل ہے۔ جنوبی افریقہ میں باونسی وکٹ تھی زمبابوے میں آکر لو باوئنس وکٹ پر کھیلنے میں مشکل آئی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ٹیسٹ کہ وکٹ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں کے لیے سازگار ہوگی، ٹیسٹ ٹیم کا اسکواڈ تجربہ کار ہے، کرکٹ میں کارکردگی آن اینڈ آف ہوتی رہتی ہے، کوشش یہی ہوتی کہ اینڈ تک کھیلے، ایسا نہیں ہے کہ باقی کھلاڑی پرفارم نہیں کررہے۔فائنل الیون میں خود فائنل کرتا ہوں، یہ باتیں اب ختم ہوجانی چاہیے کہ ٹیم کوئی اور سیلیکٹ کرتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ مجھے ٹیم مینجمینٹ سے کوئی مسلہ نہیں ہے۔ہمیں بھرپور سپورٹ ملتی ہے۔کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے، ہم نے بھرپور تیاری کی، فتح کے تسلسل کو جاری رکھیں گے، عابد علی اور عمران بٹ دونوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
کوشش یہی ہے کہ ان پر کوئی دباو نہ آئے۔ ٹیسٹ اوپنرز کو کافی بیک کیا ہے، امید ہے وہ پرفارم کرینگے۔ وائٹ بال میں رضوان اور میں اوپن کرتے ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ ہم دونوں لمبا کھیلیں۔فخر کو ٹیم کمبینشن کے تحت ون ڈائون کھیلایا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ شرجیل کو اوپن بھی بھیجا، خود اپنا نمبر نیچا کیا گیا یہ تاثر غلط ہے کہ میں اپنے لیے کھیلتا ہوں۔ میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق سلو اور تیز کھیلتا ہوں، ان باتوں کے اوپر زیادہ نہیں سوچتا۔ جیتا ہوا میچ ہارنے پر پریشانی تو ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو سمحھاتا ہوں کہ لمبا کھیلا کریں، گیم کو فینش کیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد جیسے بڑے لیجنڈ کا میرے بارے میں سوچنا خوش آئند ہے، کوشش ہوتی ہے کہ لمبا سے لمبا سکور کروں، ریکارڈ توڑنا خوش آئند بات ہے لیکن زیادہ ریکارڈ پر فوکس نہیں کرتا، کسی کھلاڑی کو یہ نہیں کہا جاتا کہ آپ پرفارم نہیں کرینگے تو باہر ہوجائینگے۔ کافی خوش ہے کہ ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑا۔ ایسے ریکارڈ توڑنے میں اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ بیٹنگ کوچ سیکھا نہیں پا رہے، انسان خود کو کوچ خود ہوتا ہے، ٹیسٹ سکواڈ میں زیادہ تجربے نہیں کر رہے، ابھی جو ہمارا کمبینشن چل رہا ہے اسی کے ساتھ جائینگے، سرفراز احمد کو مسلسل موقع دینگے۔ مڈل آرڈر کھل کر سامنے آیا ہے، مختلف کمبی نیشن آزمائے، سب ایکسپوز ہوئے، سلیکٹرز کو اپنی رائے دونگا، انگلینڈ سیریز پر مڈل آرڈر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔