کورونا پھر بے قابو،ریکارڈ اموات،نئےکیسز رپورٹ

29 Apr, 2021 | 10:33 AM

Imran Fayyaz

(زاہد چوہدری)کورونا کے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ، تیسری لہر کے دوران ریکارڈ کورونا مریض لقمہ اجل بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے حملوں کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، تیسری لہر کے دوران لاہور میں34 افرادلقمہ اجل بن گئے۔شہر میں کورونا وائرس کے مزید 1331 نئے مریض رپورٹ ہوئے،ہسپتالوں پر مریضوں کا دباؤ بڑھنے سے کورونا آئی سی یوز 93 فیصد تک بھر گئے ۔ہسپتالوں میں کورونا کے 812 کنفرم مریض زیر علاج  ہیں جبکہ کورونا کے 273 مریضوں کو شدید علیل ہونے کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں 230،پرائیویٹ میں 44 مریض وینٹی لیٹر پرمنتقل کئے گئے ہیں۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جاءے تو ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 151 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران5480  نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 230 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہے اور 7 لاکھ 4 ہزار 494 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں8 ہزار 224 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 4 ہزار 624، صوبہ خیبر پختونخوا 3 ہزار 201، دارالحکومت اسلام آباد 675، گلگت بلتستان 105، صوبہ بلوچستان میں 233 اور آزاد کشمیر میں 468 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 74 ہزار 131، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 15 ہزار 596، پنجاب 2 لاکھ 96 ہزار 144، سندھ 2 لاکھ 80 ہزار 356، بلوچستان 21 ہزار 945، آزاد کشمیر 16 ہزار 779 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 280 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزیدخبریں