ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شا ہ رخ کے وا لد سےمتعلق کنگنا رناوت کی بات پرسو شل میڈیا پربھو نچال آگیا

kangna ranaut and shahrukh khan
کیپشن: kangna ranaut and shahrukh khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد کے بارے میں غلط بیانی کرنا کنگنا رناوت کو مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کنگنا رناوت پر سخت تنقید کرتے ہوئے آڑے ہاتھوں لیا ۔

تفصیلات کے مطابق کنگنا نے اپنا موازنہ شاہ رخ خان سے کیا اور خود کو کنگ خان کی طرح کامیاب بتاتے ہوئے کہا شاہ رخ خان جی اور میری اب تک کی سب سے بڑی کامیابی کی کہانیاں ہیں۔ شاہ رخ خان کا تعلق دہلی سے تھا، وہ کانونٹ سے تعلیم یافتہ تھے اور ان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا۔

  انہوں نے مزید کہا کہ جب میں اس فیلڈ میں آئی تو مجھے انگریزی کا ایک لفظ بھی نہیں آتا تھا، میرے پاس کوئی تعلیم نہیں تھی اور میں ہماچل پردیش کے ایک دور دراز گاءوں سے آئی تھی۔کنگنا رناوت نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کے والد کا تعلق فلم انڈسٹری سے بتایا اور ان کی یہی غلطی سوشل میڈیا صارفین نے پکڑ لی اور  کنگنا پر خوب تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے کہا شاہ رخ خان کے والدین کا تعلق فلم سے تھا یہ کب ہوا؟

  کچھ صارفین نے تو کنگنا کو اپنا موازنہ شاہ رخ خان کے ساتھ کرنے پر کہا کہ تم اس کی مستحق نہیں کہ تمہارا نام شاہ رخ خان کے ساتھ آئے۔ ایک صارف نے تو نہایت غصے بھرے لہجے میں کہا کچھ بھی شاہ رخ خان آج آسمان کی اونچائیوں پر اور تمہاری کامیابی کی کہانی زمین سے چھت کے پنکھے تک جاتی ہے۔ تم نے تعلیم اس لیے حاصل نہیں کی کیونکہ تم ہر قیمت پر مشہورہونا چاہتی تھیں۔

واضح  رہے کہ شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا تعلق پشاور سے تھا اور تقسیم ہند کے بعد وہ دہلی منتقل گئےتھے۔بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا پیشہ وکالت تھا۔