آئی جی ریلوے کا ریلوے پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ

29 Apr, 2020 | 10:58 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید) انسپکٹرجنرل پاکستان ریلوے پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کا ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا دورہ، آئی جی عارف نواز نے ریلوے پولیس اکیڈمی کی لائبریری، کمپیوٹر لیب اور بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے آئی جی ریلوے پولیس کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے ریلوے پولیس اکیڈمی والٹن کا دورہ کیا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز اظہر رشید خان نے ان کا استقبال کیا اور پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول سید ابرارعباس نے ٹریننگ امور کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

آئی جی ریلوے نے ٹریننگ سکول کے ہاسٹل، پریڈ گراؤنڈ، میس، کمپیوٹر لیب، کلاس رومز اور لائبریری کا تفصیلی معائنہ کیا اور ٹریننگ سکول والٹن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ ریلوے پولیس کے جوانوں کی ٹریننگ کے معیار کو نہ صرف بہتر بنایا جاۓ گا بلکہ جوانوں کی کریکٹر بلڈنگ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ریلوے پاکستان کا قدیمی، تاریخی اور معاشی لحاظ سے اہم محکمہ ہے اور ریلوے کی تنصیبات، دفاتر اور لینڈ کی حفاظت اور مسافروں کی سکیورٹی کے لیے ہر قسم کے اقدامات اٹھائیں گے۔

مزیدخبریں