یو ای ٹی قرنطینہ سنٹر میں ناقص انتظامات

29 Apr, 2020 | 10:01 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) یو ای ٹی کالا شاہ کاکوکیمپس میں قائم قرنطینہ سنٹر میں ناقص انتظامات،شارجہ سے آنے والے اوورسیز پاکستانی انتظامیہ پر پھٹ پڑے۔
یوای ٹی کالا شاہ کاکو کمیپس میں قائم قرنطینہ سنٹر میں صفائی کے ناقص انتظامات دیار غیر سے لوٹنے والے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پریشانی کا سبب بن گئے - یو ای ٹی کیمپس میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر کے کمروں میں مکھیوں کی بھرمار ہے- شارجہ سے24اپریل کو آنے والی پرواز کے ذریعے لاہور آنے والے 211اوورسیز پاکستانیوں کو یوای ٹی قرنطینہ سنٹر ٹھہرایا گیا۔ 75مسافروں کے ٹیسٹ پازیٹیو آنے پر انہیں ایکسپو سنٹر منتقل کیا گیا باقی اوورسیز پاکستانی یو ای ٹی کیمپس میں شدید پریشانی کا شکار ہیں-

اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ قرنطینہ سنٹر میں نہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے اور نہ رہنے کیلئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں- ایک ایک کمرہ میں 5افراد کو ٹھہرایا گیا ہے جس کے باعث صحتمند افراد کو بھی کرونالاحق ہوجائے گا-

اوور سیز پاکستانیوں نے اپیل کی ہے کہ ان کے ٹیسٹ نیگیٹیو ہیں انہیں یو ای ٹی قرنطینہ سنٹر سے نکال کر گھروں میں جانے دیا جائے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض سامنے آئے ہیں۔ پنجاب سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5827 ہو گئی 46دنوں میں شہر میں ہونے والی اموات 49 ہو گئیں جبکہ کورونا وائرس سے پنجاب میں 100 اموات، 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب سے کورونا وائرس کے 97 نئے کیس سامنے آنے کے بعد تعداد 5827 ہو گئی۔ لاہور میں کورونا وائرس کے 1469 کنفرم مریض ہیں۔ جبکہ کورونا وائرس سے اب تک کل 100 اموات، 1510 افراد صحت یاب، 22 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔ اب تک کل 77619 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرنےعوام سے گزارش کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔

مزیدخبریں