گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، متعدد گرفتار ، لاکھوں کے جرمانے

29 Apr, 2020 | 08:45 PM

سٹی42:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے مختلف علاقوں کے دورے، گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں، متعدد گرفتار ، لاکھوں کے جرمانے عائد کیے گئے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے دورے کیے، میاں اسلم اقبال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکواٹر عامر شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کے ہمراہ شادمان، اچھرہ اور ہمدرد چوک پر گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں،افسران کے موقع پر پہنچتے ہیں متعدد ریڑھی بان ریڑھیاں چھوڑ کر بھاگے جنکی ریڑھیاں قبضے میں لے لی گئی جبکہ سرکاری نرخ نظرانداز کرنے پر بیس ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے گلبرگ مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں فروٹ اور سبزیوں کی دکانوں میں پرائس چیکنگ کی گئی جبکہ جلال سنز گلبرگ کو بھی بھاری جرمانہ عائد کیا گیا،سرکاری نرخوں سے زائد فروخت پر جلال سنز کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن زیشان رانجھا نے دھلہ فلیٹس ماڈل ٹائون میں پرائس چیکنگ کی جہاں پرسرکاری نرخ نظرانداز کرنے پر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب رمضان المبارک کےمقدس مہنیےمیں بھی منافع خوربازنہ آئے، سبزیوں اور پھلوں کےمنہ مانگےدام وصول کیے جانےلگے،لیموں 400 سے500،آلو اور پیاز 60 سے70،ٹماٹر40،لہسن 350 اورادرک 400 روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہا۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت عوام کو ریلف دینے کے صرف اورصرف دعوے کررہی ہےجبکہ عملی طورپر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کےلیےکوئی اقدامات نہیں کیےجا رہے۔
سبزی و پھل فروشوں کا کہنا ہےکہ حکومت سبزی و فروٹ منڈیوں میں قیمتوں کوکنٹرول کرے اورمنافع خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے توباآسانی سرکاری نرخنامے پرعمل ہوسکتا ہے۔

مزیدخبریں