کرونا وائرس کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اربوں روپے کا نقصان

29 Apr, 2020 | 08:25 PM

Malik Sultan Awan

(سعید احمد سعید)عالمی پروازوں کی بندش کے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 2 ماہ میں اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق مجموعی طور پر سی اے اے کا خسارہ 10ارب 80کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا، نقصان بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں ہوا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق مجموعی طور پر سی اے اے کا خسارہ 10ارب 80کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا،ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں جنوری کی نسبت آمدنی میں 3 ارب روپے کی کمی ہوئی۔

سی اے اے اعدادوشمار کے مطابق یکم تا 14 اپریل تک کل خسارہ چار ارب بیس کروڑ روپے رہا، 15 تا28 اپریل تک کل خسارہ تین ارب ساٹھ کروڑ روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں ماہ یومیہ اندازے کے مطابق 67کروڑ 50لاکھ سے زائد روپے کا نقصان ہوا، سی اے اے کو نقصان بین الاقوامی پروازوں کی بندش کی وجہ سے ائیروناٹیکل چارجز کی مد میں ہوا، سی اے اے کوعالمی پروازوں کی بحالی تک مزید ڈھائی ارب روپے سے زائد کا ہر ہفتے نقصان کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوور فلائنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ یومیہ ایک ہزار سے زائد پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزرتی تھیں جو 22فیصد پر آگئی ہیں، اوور فلائنگ سے گزرنے والی فی کس فلائٹ پر ایک ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے اور دنیا بھر میں 90فیصد جہاز گراؤنڈ ہوگئے ہیں۔

مزیدخبریں