پولیس کے 400 ہیڈ کانسٹیبلز کی اے ایس آئی کےعہدے پرترقیاں

29 Apr, 2020 | 05:24 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)لاہور پولیس کے 400 ہیڈ کانسٹیبلز اے ایس آئی ہو گئے ، سی سی پی او لاہور نے اہلکاروں کی ترقی کےاحکامات جاری کردئیے، لاہور پولیس کے گزشتہ پروموشن بورڈ اجلاس میں اہلکاروں کی ترقی کی منظوری دی گئی تھے۔

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اولاہور ذوالفقارحمید نے400 ہیڈ کانسٹیبلزکی اے ایس آئیزکےعہدے پرترقی کےاحکامات جاری کردیئے۔ہیڈ کانسٹیبلزسےاے ایس آئی کےعہدے پرترقی پانے والوں میں خالد گجر،ماجد علی اورعبدالغفار سمیت اوردیگر شامل ہیں،سی سی پی اوکی زیر صدارت گزشتہ روزمحکمانہ پروموشن بورڈکا اجلاس ہوا،جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابرسعید،ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک اور ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹبیلٹی عبادت نثار نے بھی شرکت کی۔

سربراہ لاہور پولیس نےکہا کہ لاہور پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ عرصہ دراز سےرکا ہواتھا،میرٹ اور بروقت ترقی ملنا ہراہلکار کا بنیادی حق ہے،ترقی ملنے سے اہلکاروں کی کارکردگی میں مزید بہتری اور نکھار پیدا ہوگا،ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نےکہا کہ لاہور پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سےجاری رہےگا۔

اہلکاروں کی اے سی آرز مکمل ہونےپرمزید ترقیاں دی جائیں گی،ایس ایس پی نے ترقی پانے والے اہلکاروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی بھلائی اور خیرکےلئے کام کریں،ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلزکو سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس ایس پی ایڈمن لاہور کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کی طرف مبارکباد بھی دی گئی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ  سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کی ہدایت پر لاہور پولیس میں ترقی کی استعدادکار کو بڑھا گیا تھا، جس کے مطابق چار سو سے زائد ہیڈ کانسٹیبلز کو اسٹنٹ سب انسپکٹرز کے عہدے پر جلد ترقی دی جائے گی۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ترقی پانے والے ملازمین کو اپنی اے سی آرز مکمل کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی،ان کا کہناتھا کہ ترقی کے امیدوار اہلکار جلد اپنی اے سی آرز اور دیگر دستاویزات جمع کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے زیر التوا کیس جلد نمٹائے جائیں گے، ہیڈ کانسٹیبلز اے سی آرز کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کریں، ازالہ کیا جائے گا، ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ سی سی پی او جلد از جلد ترقیوں کا عمل مکمل کرنا چاہتے ہیں،میرٹ پر ترقی ملنا ہر اہلکار کا بنیادی حق ہے۔

مزیدخبریں