ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس:جعلی خبریں پھیلانے والی رکن اسمبلی پھنس گئیں

کورونا وائرس:جعلی خبریں پھیلانے والی رکن اسمبلی پھنس گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون ہے،کہیں سخت پابندیا ں ہیں تو کہیں کچھ نرم ہیں۔دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 32لاکھ کے لگ بھگ انسان شکار ہوچکے ہیں،2 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد تقریباً 10لاکھ ہے۔

دوسری جانب دنیا میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو کورونا وائرس پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں،کچھ لوگ عالمی طبی ماہرین کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے  اسے مذاق بنارہے ہیں،ایسے لوگوں میں سربراہان مملکت،ارکان اسمبلی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوانتن سے رکن اسمبلی فوزیہ صالح کیخلاف فرد جرم عائد کی جائے گی ، رکن اسمبلی نے فیس بک پر جعلی خبروں کو شیئر کیا تھا۔ انہیں جوہر بارو کورٹ کمپلیکس کے سامنے پیش کیا گیا۔ رکن اسمبلی فوزیہ صالح نے تصدیق کی کہ جعلی خبریں پھیلانے کے الزامات کے سلسلے میں ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ میں سچ اور اپنے حقوق کے لیے لڑوں گی، مجھے یقین ہے کہ استغاثہ سیاسی طور پر حوصلہ افزا نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق متعلقہ حکام پہلے ہی ملائیشیا کی رکن اسمبلی فوزیہ صالح کے بیان لے چکے ہیں۔متعلقہ حکام کے سربراہ حاضر محمد کا کہنا تھا کہ 10 اپریل کو فوزیہ صالح نے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی، اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جوہر بارو میں سلطان سکندر کسٹم، امیگریشن اور کورانٹائن کمپلیکس میں ملائیشین شہریوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق امیگریشن حکام نے سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی خبروں کے دعویٰ کی تردید کر دی۔ یہ کیس ملائیشیا کی سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer