قرض داروں کیلئے اچھی خبر

29 Apr, 2020 | 03:00 PM

Azhar Thiraj

سعود بٹ :بنکوں کے قرض داروں کیلئے اچھی خبر،پنجاب کوآپریٹو بنک نے کورونا وبا کے دوران قرضہ جات حاصل کرنے والوں کی سہولت  کیلئے ادائیگی ری شیڈیول پلان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔


پی سی بی ایل نے اسٹیٹ بنک کے احکامات کی روشنی میں مارک اپ اور قرضہ جات ری شیڈیول کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قرض دار پی سی بی ایل سے ادائیگی پلان میں ایک سال کی توسیع کروا سکیں گے۔تمام قرضہ جات ہولڈرز 30 جون سے قبل تحریری درخواست متعلقہ برانچ میں جمع کروانے کے پابند ہونگے۔پلان کا منصوبہ 31 مارچ 2021 تک کارآمد ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ری شیڈیول پلان پر دی جانے والی درخواست پر فیصلہ متعلقہ پرانچ مینیجر منظوری دے گا جبکہ 31 دسمبر 2019 تک سابقہ ادائیگیاں مکمل کرنے والے افراد ری شیڈیول کروانے کے اہل ہونگے۔

خیال رہے کہ    وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کیے گئے لاک ڈائون میں نرمی لاتے ہوئے کسانوں کو گندم کی کٹائی کی اجازت دی تھی ،لاک ڈائون میں کاروباری حضرات کو دکانیں کھولنے کی اجازت بھی  دے دی گئی ہے ،وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی شعبے کو لاک ڈاون میں ریلیف دینےکیلئےتعمیراتی شعبہ کھول دیا گیا,تعمیراتی شعبے سے منسلک بجری، ریت، سیمنٹ، سریے اور اینٹیں فروخت کرنے والوں نے بھی دکانیں کھول لیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے  چھوٹے ،بڑے کاروبار ی طبقات کو ریلیف دینے کا پیکج بھی دیا۔اسی پیکج کے تحت شرح سود میں 4 فیصد سے زائد تک کمی کی گئی ۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے لاک ڈائون ہے،کہیں سخت پابندیا ں ہیں تو کہیں کچھ نرم ہیں۔دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے 32لاکھ کے لگ بھگ انسان شکار ہوچکے ہیں،2 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد تقریباً 10لاکھ ہے۔

مزیدخبریں