عثمان علیم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ڈیوٹیوں پر مامور ملازمین کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایات دے دیں۔ محکمہ مال ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سٹاف ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ سے کرونا ڈیوٹیوں پر لگائے گئے عملے کے فوری کرونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔
محکمہ مال ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ڈیوٹیوں پر مامور ملازمین کی لسٹیں مرتب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سٹاف ایسوسی ایشن نے ضلع بھر کے ریونیو سٹاف کے کرونا ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا.
جنرل سیکرٹری محبوب ربانی کا کہنا ہے کہ ریونیو سٹاف کرونا جیسی خطرناک وبا سے فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد دن رات کی بینادوں پر کام کر رہی ہے ان کی احتیاط بھی ضروری ہے ۔مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنیوالے ملازمین کے ٹیسٹ بھی کروائے جارہے ہیں جبکہ ریونیو سٹاف کو اس حوالے سے کوئی سہولت میسر نہیں ،لہذا احساس کفالت سنٹرز ، قرنطینہ سنٹرز سمیت دیگر جگہوں پر کرونا ڈیوٹیوں پر مامور ریونیو سٹاف کے فوری ٹیسٹ کروائے جائیں ، جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نےملازمین کی لسٹ مرتب کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔
دوسری جانب پنجاب پولیس میں ہی کرونا کےکیسز دن بدن بڑھنےلگے۔ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں28 اہلکاروں میں کرونا مثبت آگیا۔ 11لاہور،5پاکپتن ،4 نارووال ،ایک آئی جی آفس کا اہلکار شامل ہے ۔لاہورسمیت صوبہ بھرسے52اہلکاروں کےٹیسٹ کرائےجاچکے ہیں ۔آئی جی افس کےاہلکار کیساتھ کام کرنیوالے15اہلکاروں کابھی ٹیسٹ کرایا گیا ۔ایڈیشنل آئی جی اظہرحمید کھوکھراور انکی فیملی کی رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں ۔15اہلکاروں کےٹیسٹ کے نتائج آج متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس روز بروز پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹوں میں مزید26 افراد جان سے گئے ۔ ہلاکتوں کی تعداد 327 ہوگئی، 806 نئے کیسز رپورٹ , متاثرین کی تعداد 14ہزار885 تک جا پہنچی ، خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 114 ہلاکتیں ، سندھ میں 92،پنجاب میں 100،بلوچستان میں 14،گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ۔