ملازمین کیلئے نوید،ریٹائرمنٹ سےمتعلق دیرینہ مسائل حل

29 Apr, 2020 | 01:00 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض) ٹیوٹا نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ تک کے عمل کی تنظیم نو کردی،اصلاحات کے بعد گریڈ 1سے 15 تک ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جنرل مینجر ایچ آر کرے گا،گریڈ 16 سے اوپر تک کے ملازمین کا نوٹیفکیشن اور پینشن کی ادائیگی چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کرنا کا مجاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ملازمین کے اچھی خبر آگئی،ملازمین کا ریٹائرمنٹ سےمتعلق دیرینہ مسائل حل ہوگئے۔ ٹیوٹا نے ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے عمل کی تنظیم نو کردی۔ ٹیوٹا کے تمام ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن کے حصول کیلئے دفاتر کے کئی چکر لگانے پڑتے تھے۔اصلاحات کے بعد گریڈ 1سے 15 تک ریٹائرمنٹ کا نوٹی فکیشن جنرل مینجر ایچ آر کرے گا۔گریڈ 16 سے اوپر تک کے ملازمین کا نوٹیفکیشن اور پینشن کی ادائیگی چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کرنا کا مجاز ہوگا۔ آل پنجاب انسٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے ریٹائرمنٹ کے معملات کو آساب کرنے پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دوسری جانب   ٹیوٹا نےتاریخ میں پہلی بارای لرننگ کا آغاز کر دیا گیا،  چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا تھاکہ ای لرننگ پروگرام کے تحت پہلے فیز  میں پانچ سو طلبہ کو تربیت دی جائے گی، ان کا  کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کےتعاون سے طلباء کو مفت آن لائن کورس کرائیں گے،  علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ای کا مرس سپیشلسٹ کا کورس دو ماہ کا ہوگا جس سےطلباء معقول آمدنی کمانےکے قابل ہوجائیں گے.

واضح رہے کہ پاکستان میں فنی تعلیم سے آراستہ ہر طرح کے ہنر مند موجود ہیں جو زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ بیرون ملک بھی بے شمار پاکستانی ہنر مند اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں تاہم میٹرک پاس نوجوان کو TEVTA ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے زیر اہتمام متعدد تربیتی کورس فراہم کیے جا رہے ہیں جن میں تربیت حاصل کرنے کے بعد لاکھوں نوجوان اندرون اور بیرون ملک باعزت روزگار پر لگے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں