ایس ایس ٹی اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری

29 Apr, 2020 | 12:48 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سکولوں میں تعینات گریڈ 16 کے ہزاروں ایس ایس ٹی اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سی ڈی جی ایل سکولوں کے ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ17 میں ترقیاں دینے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کو ترقیوں کے حصول کیلئے اپنی کارکرردگی رپورٹ سات روز کے اندر اتھارٹی کو جمع کرانا ہوگی، مذکورہ اساتذہ کو کارکردگی رپورٹ بھیجوانےسے قبل سکول ہیڈ سے دستاویزات کی تصدیق کرانا لازمی ہوگا، ایجوکیشن اتھارٹی کارکردگی رپورٹ پر اساتذہ کی سنیارٹی لسٹ مرتب کرے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے مطابق اساتذہ کو تیار کردہ سنیارٹی لسٹ کو7روز کے اندر درست کرانے کی اجازت ہوگی۔نائب صدرآل ٹیچرزایسوسی ایشن آصف گوہر کا کہنا ہے کہ سی ڈی جی ایل سکولوں کے اساتذہ کو ترقیاں دینا احسن اقدام ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے  شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ سکولوں کو آخری وارننگ جاری کردی ہے، غیر رجسٹرڈ سکولوں کے لئے 31 مئی تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا، رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ سکولوں کو سیل کردیا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے زائد  عرصے سے کھلے ہوئے سکولوں کے لئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےصوبہ بھر کےسرکاری ونجی سکولوں کو ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئےاقدامات کرنےکی ہدایات جاری کردیں،ڈینگی کےتدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کی تصاویرمحکمہ کو بھیجوائی جائیں، سکول ایجوکیشن نے ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے پنجاب بھر  کی اتھارٹیز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

علاوہ ازیں پنجاب میں کورونا وبا سےمالی بحران کےاثرات تعلیم کے بجٹ پربھی پڑنے لگے،آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کےبجٹ میں مزید کمی کردی گئی،سرکاری سکولوں کے ترقیاتی بجٹ کاحجم بتیس ارب مختص کرنےکی تجویز پیش کردی۔

مزیدخبریں