جوہر ٹاون (زین مدنی )معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ امت مسلمہ ماہ مقدس میں کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کرے. رمضان المبارک محبت‘ امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘ جو سکون رمضان المبارک میں ملتا ہے وہ کسی چیز میں نہیں ملتا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں امت مسلمہ عبادت کرتی ہیں اوراللہ پاک تحفے کے طورپراپنی نعمتیں نازل فرماتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محبت، امن اور بھائی چارے کا جو پیغام دین اسلام دیتا ہے اس کی خوبصورت مثال ہمیں ماہ رمضان میں نظرآتی ہے۔
رمضان میں علما کرام جس طرح سے ماہ رمضان کی اہمیت اورمقصدکوبیان کرتے ہیں، سن کردلی سکون ملتا ہے۔ شاہدہ منی نے کہا کہ کورونا وباءکے خاتمہ کے لئے پوری امت مسلمہ کو ان مقدس دنوں میں اس وباء کے خاتمے کےلئے اﷲ کے حضور خصوصی دعائیں مانگنی چاہئیں۔
ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ سب کچھ حکومت کے کندھوں پر ڈالنے کی بجائے خود بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ سب سے بڑھ کر ہمیں لاک ڈاﺅن کے دوران غیر ضروری طو رپر گھر وںسے باہر نکلنے سے گریز کرنا چاہیے ۔مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات اپنی استطاعت سے بڑھ کر خرچ کریں اور یہ خدا کی راہ میں دینے کا سب سے بہترین موقع ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کوروناسے خوفزدہ ہونے کی بجائے مضبوط اعصاب کے ساتھ اس کا مقابلہ کرناہے لیکن اس کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔ میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر کوروناوائرس کےخلاف جنگ جیتنی ہوگی اور اس کے خلاف سب سے موثر ہتھیار خود کو گھروں تک محدود رکھنا اورحفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔
شاہدہ منی نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی اور صلاحیتوں کا اعتراف بہت ضروری ہے اس کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں، انہوں نے کہا کہ دعا ہے کورونا وائرس سے جلد نجات ملے اور لوگ اپنی نارمل زندگی کی طرف جاسکیں۔ اس وقت لوگ معاشی مشکلات کا شکارہیں مخیر حضرات کو آگے بڑھ کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔