غیرت کے نام پر حوا کی بیٹی قتل

29 Apr, 2019 | 09:36 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) رائیونڈ میں افسوسناک واقعہ، غیرت کے نام پر ایک اور لڑکی قتل، ماں، باپ، بھائی اور خاوند نے 25 سالہ وفا عرف طیبہ کو پھندا ڈال کر مار دیا، گرفتاری پر ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق والدین، بھائی اور خاوند نے غیرت کے نام پر 25 سالہ وفا عرف طیبہ کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ طیبہ کی لاش کو رات کی تاریکی میں مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔ پولیس کو نامعلوم شخص نے 15 پر کال کرکے حقائق سے آگاہ کیا۔

پولیس نے قتل ہونیوالی 25 سالہ طیبہ کے والدین، شوہر، بھائی کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ بدچلنی کی وجہ سے طیبہ کو قتل کیا۔ تھانہ سٹی رائیونڈ   پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں