مطالبات کی منظوری کیلئے نابینا افراد سڑکوں پر آگئے

29 Apr, 2019 | 06:23 PM

Arslan Sheikh

( فاران یامین ) پنجاب بھر سے آئے نابینا افراد نے چئیرنگ کراس پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا، احتجاج کے باعث چئیرنگ کراس پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بڑھتی گرمی میں چئیرنگ کراس پر ایک دفعہ پھر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا، نابینا افراد سفید چھڑی اٹھا کر اپنے مطالبات کی حق میں سڑکوں پر آگئے۔ فیصل آباد، اوکاڑہ، جھنگ، سیالکوٹ، ملتان، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ سے آئے نابینا افراد کا کہنا ہے کہ بے روزگار نابینا افراد کو روزگار دیا جائے اور ڈیلی ویجز ملازمین کے ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ سروس کا دورانیہ 65 سال، یوٹیلیٹی الاؤنس، یوٹیلیٹی گائیڈ اور ہاؤس الاؤنس دئیے جائیں۔

نابینا افراد کے احتجاج کے باعث ٹریفک میں پھنسے شہری انتظامیہ کی نااہلی پر ان کو کوستے رہے۔

اے سٹی احمد رضا بٹ نے ڈی سی لاہور کی ہدایت پر مظاہرین سے ملاقات و مذاکرات کی پیش کش کی جسے نابینا افراد نے یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وزیر اعلیٰ اور اسپیکر اسمبلی ہی ہمارے مطالبات کو حل کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں