(سٹی42) لاہور کے علاقے کینال روڈ پر موٹرسائیکل رکشوں پر پابندی کے خلاف مغلپورہ پُل پر احتجاج کیاگیا،موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیورز نے پورے لاہور کو بند کرنے کی بھی دھمکی دے دی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کینال روڈ پرچنگ چی رکشےپرپابندی کے خلاف مغلپورہ پل پراحتجاج کیا گیا، چنگچی رکشہ چلانےوالوں نےسڑک کوٹریفک کیلئے بند کردیا، احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئےکی کوشش کی جس پر ٹریفک پولیس اور چنگ چی رکشہ چلانے والوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، چنگ چی ڈرائیوروں نے پورے لاہور کو بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔
ذرائع کاکہناتھاکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کینال روڈ پرچنگ چی رکشہ پرپابندی لگائی گئی، رکشہ ڈرائیورز اس اقدام سے ناخوش ہیں اور انہوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، جس سے ٹریفک بلاک ہوگئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ مال روڈ، فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ کے بعد کینال روڈ پر بھی چنگ چی رکشوں کا داخلہ بند کردیا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔