اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی موجیں ختم

29 Apr, 2019 | 11:09 AM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض) اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنا تمام وقت سکولوں میں گزاریں گے، اسباق کی تیاری ، پڑھاتے ہوئے ٹیچرز کی نگرانی اور سکول میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا بھی اے ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام اے ای اوز کو ہدایات جاری کردیں کہ وہ ٹیچرز کی نگرانی کریں،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسراپناتمام تر وقت سکولوں میں گزاریں گے، اے ای اوز طلباء کی اکیڈمک پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے کلاس ٹیچرز کی معاونت کریں۔ اسباق کی تیاری اور پڑھاتے ہوئے ٹیچرز کی نگرانی ،سکول میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا بھی اے ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔

اس سے قبل اے ای اوز حضرات سکولوں میں مختصر وقت گزار کر رفو چکر ہو جایا کرتے تھے،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھا

رٹینے تدریس عمل کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدم اٹھایا ہے،مزید برآں اے ای اوز کو اپنے اپنے مراکز کے سکولوں کی قریبی آبادیوں کے افراد سے مل کر انرولمینٹ میں اضافہ کی بھی کوشش کرنا ہوگی۔

مزیدخبریں