بھتہ نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ، 8 افراد شدید زخمی

29 Apr, 2018 | 03:46 PM

رانا جبران

حسن خالد: شیراکوٹ کے علاقہ میں بدنام زمانہ ملک سونیہ نے بھتہ نہ دینے پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ سے 8 افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پڑھنا مت بھولئے:  غیرت کے نام پر ایک اور بہن کا گھر اجڑ گیا

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق الخیام روڈ پر رات گئے ملک سونیہ نے بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کردی۔ جس کے باعث راہگیر سمیت آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو میو ہسپتال منتقل کیا گی۔ جہاں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بچوں کے ساتھ زیادتی کیسز کی روک تھام کیلئے پولیس کو سپیشل ٹریننگ کروانے کا فیصلہ

زخمیوں میں محمد ریاض، حبیب، ایاز خان، ناصر، نوید، شہزاد اور ایوب شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملک سونیہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  ٹاؤن شپ میں گندے نالے سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

علاقہ مکینوں کے مطابق ملک سونیہ اس سے قبل بھی بھتہ نہ دینے پر متعدد لوگوں کو فائرنگ سے زخمی کرچکا ہے، مگر پولیس کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کرتی۔

لازمی پڑھیں: اولاد پیدا نہ کرنا جرم، شوہر کے تشدد سے بیوی ذہنی توازن کھو بیٹھی
 

مزیدخبریں