لاہورکے سب سے بڑے سوزو واٹر پارک میں نئی منفرد سلائیڈ متعارف

29 Apr, 2018 | 03:23 PM

Read more!

(بسام سلطان ) شہر کے سب سے بڑے سوزو واٹر پارک میں نئی سلائیڈ ماؤنٹین ڈیو سلپ اینڈ فلائے متعارف کروا دی گئی، سلائیڈ تفریح کے لئے آنے والے لاہوریوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یہ خبر پڑھیں۔۔کپتان کے باؤنسرز کیلئےمینار پاکستان میں سیاسی پچ تیار، کھلاڑی پرُجوش

تفصیلات کے مطابق سوزو واٹر پارک تقریبا ًتین دہائیوں سے لاہوریوں کو سستے داموں تفریح کے لئے واٹر پارک کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ پارک میں دس ہزار سے زائد افراد کی گنجائش ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے خطے کی پہلی منفرد سلائیڈ ماؤنٹین ڈیو سلپ اینڈ فلائےمتعارف کرائی گئی۔ جو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ سستے داموں ان منفرد سلائیڈز کے مزے اٹھاتے ہیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ لاہوریئے آج گھروں سے باہر نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔۔

سلپ اینڈ فلائے سلائیڈ پاکستانی اور بھارتی انجینئرز نے ڈیزائن کی ہے ، جس پر بیٹھنے والوں کو خصوصی لائف جیکٹس بھی پہنائی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مزیدخبریں