ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان نے اتوار کے روز بھی عدالت لگالی ، سائلین کی فریادیں سنیں

چیف جسٹس پاکستان نے اتوار کے روز بھی عدالت لگالی ، سائلین کی فریادیں سنیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہفتہ وار اتوار کی چھٹی کے روز بھی عدالت لگاتے ہوئے داد رسی کے لئے رجوع کرنے والے سائلین کو انصاف فراہم کر دیا، چیف جسٹس پاکستان نے دور دراز سے آئے سائلین کی مجموعی طور پر 111 درخواستیں نمٹائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کے داماد نے بھری عدالت میں غیر مشروط معافی مانگ لی

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل سے رجوع کرنے والے شہریوں کی درخواستوں پراحکامات صادر کئے۔

 عدالتی حکم پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان خان اور ڈی آئی جی لیگل عبدالرب کمرہ عدالت میں موجود رہے۔عدالت نے سروس اور حکومتی اداروں کے خلاف آنے والی درخواستیں چیف سیکرٹری پنجاب کے حوالے کرتے ہوئے رپورٹس طلب کیں، جبکہ پولیس سے متعلقہ درخواستیں ڈی آئی جی عبدالرب کے سپرد کرتے ہوئے احکامات دئیے۔
پڑھنا مت بھولئے:  چیف جسٹس پاکستان ڈی جی نیب پربرہم، کھری کھری سنا دیں

 چیف جسٹس نے اعلیٰ عدلیہ اور ضلعی عدلیہ میں زیر التواء مقدمات سے متعلق درخواستوں پر جلد فیصلے کرنے کی ہدایت کی۔  چیف جسٹس نے خاندانی تنازعات سے متعلق درخواستیں چیمبر میں نمٹائیں۔  چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے باہر موجود سائلین کو شکایات سیل میں درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔    

اسے بھی پڑھیں:  چیف جسٹس پاکستان نے ریلوے خسارہ کا آڈٹ ، رپورٹ پیش کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی