(عثمان خان) سابق وزیراعظم میاں محمدنواز شریف کی زیر صدارتجاتی امرا میں مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس ہوا، جس میں کارکنوں اور عہدیداروں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ خبر پڑھیں۔تحریک انصاف کا آج مینار پاکستان پر جلسہ، کپتان کی تقریر کےنکات سامنے آگئے
تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ نون کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف، مسلم لیگ نون کی سینئر رہنما مریم نواز اور پرویز رشید نے شرکت کی، اجلاس میں بجٹ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔ لاہوریئے گھروں سے باہر نکلنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ایسا نہ ہو کہ۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے اور ناراض کارکنوں کو منانے کا فیصلہ کیا گیا ، حمزہ شہباز ، صوبائی وزیر طاہر خلیل، رانا ثنااللہ ، راجہ اشفاق سرور،ملک ندیم کامران کو ناراض کارکنوں کو منانےکاٹاسک دیاگیا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔کپتان کے باؤنسرز کیلئےمینار پاکستان میں سیاسی پچ تیار، کھلاڑی پرُجوش
اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارکن ہی پارٹی کا اصل سرمایہ ہیں فوری طور پر ان کے تحفظات دور کیے جائیں۔