لاہور کی آج کونسی سڑکیں بند ، کونسی کھلی ہیں ؟جانیئے

29 Apr, 2018 | 11:57 AM

Sughra Afzal
Read more!

(عیشہ خان) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں ہونے والے آج کے جلسے کیلئے ٹریفک کا پلان جاری کردیا، 500 سے زائد ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔

اس خصوصی ٹریفک پلان کے مطابق جلسہ گاہ میں آمد کے لئے دو انٹری پوائنٹس جبکہ وی آئی پیز کے داخلے کے لئے الگ پوائنٹ مختص کیا گیا ہے، پارکنگ کے مقامات میں فورٹ روڈ، مولانا احمد علی روڈ، آؤٹ گیٹ، لاری اڈا سروس روڈ شامل ہیں۔ جلسہ گاہ اور ملحقہ شاہراہوں پر پانچ سو سے زائد وارڈنز شہریوں کی رہنمائی کریں گے۔

سٹی ٹریکف پولیس کے مطابق مختلف شاہراہوں پر ڈائیور شنز لگادی گئی ہیں، نیازی چوک سے لوڈر گاڑیاں رنگ روڈ کی جانب موڑ دی جائیںگی، ضلع کچہری سے آؤٹ فال روڈ کا متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا، لاری اڈا سے نکلنے والی بسیں سبزی منڈی کا راستہ اختیار کریں گی جبکہ عمران خان آؤٹ گیٹ سے داخل ہوکر میوزیم گول چکر سے اسٹیج پر آئیں گے۔

سی ٹی او رائے اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ شہری آمدورفت کیلئے رنگ رو ڈ کوزیادہ سے زیادہ استعمال کریں،رنگ روڈ،لوئرمال،آؤٹ فال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ،کینال روڈ،فیروزپورروڈہرقسم کی ٹریفک کیلئے کھلی ہے، شہری پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں