ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حسن نصراللہ کے ساتھ حزب اللہ کی ٹاپ براس کے کئتنے کمانڈر مارے گئے؟

Hassan Nasarullah, Israel Lebonan conflict, Hizbullah, Northern Israel, Beirut, City42 Top Brass,
کیپشن: 27 ستمبر کو  بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے حریت ہریک محلے میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے ک میں کئی عمارتیں تباہ ہونے کے بعد   28 ستمبر 2024 کو  لوگ تباہی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو بذریعہ گوگل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ کل جمعہ کے روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملے میں حسن  نصراللہ کے ساتھ، حزب اللہ کےجنوبی محاذ کے کمانڈر علی کرکی  اور کئی دیگر کمانڈروں ک ے بھی مارے جانے کی اطلاع ہے۔  اطلاعات کے مطابق حسن نصراللہ کے ساتھ 25 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

  اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مرنے والوں میں سے بیشتر حزب اللہ کی ٹاپ براس میں شامل تھے جو اہم اجلاس کے  لئے زیر زمین ہیڈ کوارٹرز مین موجود تھے۔ 

فوج کا کہنا ہے کہ "حملہ اس وقت کیا گیا جب حزب اللہ کے اعلیٰ افسران اپنے ہیڈ کوارٹر میں تھے اور اسرائیل کے شہریوں کے خلاف سرگرمیوں کے متعلق منصوبہ بندی کرنے میں مصروف تھے۔"