ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تازہ خبر یہ ہے کہ گنڈاپور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس چلا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کرکے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا۔ یہ کمال ہے سی ایم پنجاب کا، پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی حکومت کی رٹ منوانی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ تو موئے موئے ہوگیا،چلو بھاگو۔