افواج پاکستان پر غلیظ زبان استعمال کرنیوالوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم

28 Sep, 2024 | 07:33 PM

اسد ملک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات ناقابل معافی ہیں ۔ 

 وزیراعظم نے لندن میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسارے میں رہنے والے اداروں کی نجکاری ہو گی، پی آئی اے کی بندش کے ذمہ دار سابق حکومت کے وزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آئی ایم ایف کے پروگرام میں آرمی چیف نے ذاتی طور پر دورے کئے ۔ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر شہداء اور غازیوں کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کی گئی، سوشل میڈیا پر آرمی چیف ، افواج پاکستان اور افسران پر غلیظ زبان استعمال کرنیوالوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

مزیدخبریں