ایران کی ائیرلائن نے بیروت کیلئے فلائٹس روک دیں 

28 Sep, 2024 | 07:25 PM

سٹی42: لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملے اور دیگر علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں شدت کے ساتھ ایران ایئر نے بیروت کے لیے پروازیں بند کر دیں۔
 بین الاقوامی خبر رساں ادارہ نے بتایا کہ  ایرانی پرچم بردار کمپنی ایران ایئر نے لبنان کے دارالحکومت کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

تہران سے بین الاقوامی خبر رساں ادارہ کے نمائندہ نے بتایا کہ ایران ائیر کی جانب سے بیروت کے لئے پروازیں بند کرنے کا اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل کے جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں پر فضائی حملے کی خبریں آئیں۔  

ایران کی نیوز ایجنسی تسنیم نے بھی بتایاہے کہ "ایران ایئر نے بیروت کے لیے تمام پروازیں اگلے اطلاع تک منسوخ کر دی ہیں۔"

مزیدخبریں