ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا ڈپٹی کمانڈر بھی حزب اللہ کے  ہیڈکوارٹرز پر حملے میں مارا گیا

28 Sep, 2024 | 07:15 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  ایران کے میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرز پر حملہ میں مرنے والوں میں  اریان کے پاسدارانِ انقلاب کا ایک ڈپٹی کمانڈر  بھی شامل ہے۔ 
ایران کی جانب سے ابھی اس پر کوئی سرکاری ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ایران کی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور ( پاسدارانِ انقلاب)  کے ڈپٹی کمانڈر عباس نیلفروشان جمعہ کو بیروت پر اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ  لبنان میں قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان بیروت حملے میں مارے گئے۔ نیلفوروشان آئی آر جی سی کی آپریشنز کمانڈ کی نگرانی کر رہے تھے۔

مزیدخبریں