یہ احتجاج نہیں دہشت گردی ہے، جس کی اجازت نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

28 Sep, 2024 | 07:08 PM

ویب ڈیسک : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر ایک صوبے کی پولیس اور لشکر لے کر پنجاب پہ چڑھائی کا ہر ہفتے خطرناک کھیل کھیلا جاتا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، یہ احتجاج نہیں دہشت گردی کہا جاتا ہے ۔ 

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ 9 مئی کا ماسٹر  فساد، خون خرابہ اور ملک میں لاشیں چاہتا ہے ۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کی ہدایت پر خیبر پختون خوا کا وزیراعلی ہر ہفتے اسلام آباد اور پنجاب میں لشکر کشی، غنڈہ گردی اور فساد کرتا ہے. پنجاب پولیس پہ آنسو گیس ، پتھر اور گلیلوں سے شیشے پھنکیں جا رہے ہیں . خیبر پختونخوا کی پولیس، سرکاری ملازمین، سرکاری وسائل، کرینیں، کنٹینر، ٹریکٹر، ٹرک اور دیگر مشینری اور گاڑیاں اس فساد اور غنڈہ گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہیں .

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ملک میں امن اور ترقی کے دشمن ہیں ۔ عوام کا شکریہ جو روز اِس فتنہ مائینڈ سیٹ کو مسترد کر رہی ہے، اور اپنی ترقی کا ساتھ دے رہی ہے. لاہور میں جلسہ لاہور کے لوگوں نے مسترد کر دیا اور راولپنڈی کا جلسہ راولپنڈی کے لوگوں نے مسترد کر دیا ۔ 

مزیدخبریں