ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک سربراہانِ حکومت کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی،عشائیے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
عشائیے میں دیگر ممالک کے سربراہان مملکت نے بھی شرکت کی۔