سٹی42: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہیڈکوارٹرز پر حملے میں سربراہ حسن نصراللہ کے مارے جانے کے بعد حزب اللہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی.
حزب اللہ کے ٹیلی ویژن چینل المنار پرحسن نصراللہ کے شہید ہونے کے اعلان کے بعد یہ بتایا گیا کہ حزب اللہ جنگ جاری رکھے گی۔ غزہ اور فلسطین کی حمایت، لبنان کے دفاع کیلئے اپنا جہاد جاری رکھیں گے۔