ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے نے ٹورزم 2024 ایوارڈ جیت لیا

 پی آئی اے نے ٹورزم 2024 ایوارڈ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار : پی آئی اے نے ٹورزم 2024 ایوارڈ جیت لیا ۔ 

پی آئی اے نے پاکستان کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا ۔ 

عالمی سیاحتی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ایوارڈ سی ای او پی ائی اے ائیر وائس مارشل عامر حیات کو دیا گیا ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ایوارڈ سی ای او پی آئی اے عامر حیات کے حوالے کیا ۔

ترجمان پی آئی اے  کے مطابق سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پی آئی اے کو ایوارڈ دیا گیاہے ۔  ملکی سیاحت کے فروغ کے لیے قومی ایئرلائن کا اہم کردار ہے۔ ایوارڈ پی آئی اے کے لیے اعزاز ہے، اور ہمارے قومی کردار کا اعتراف ہے۔ پی آئی اے واحد ملکی فضائی سروس ہے جو ملک کے طول و عرض کو اندرون و بیرون ملک سے منسلک کرتی ہے ، پاکستان کے خوبصورت ترین شمالی علاقہ جات کو دنیا میں متعارف کروانی کی ایک مہم بھی پی آئی اے نے چلائی ۔ 

ترجمان  پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ائی اے بحیثیت قومی ائیرلائن کے اپنا کردار بخوبی نبھاتا رہے گا اور ملکی سیاحتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔