حسن علی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےاپنے بیان میں کہاکہ حسن نصر اللہ نے عظیم مقصد کی خاطراپنی جان قربان کردی،اللہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت قبول فرمائے۔حسن نصر اللہ نے ساری زندگی اسرائیلی ریاست کیخلاف مزاحمت کی۔
ہفتہ کی شام اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مزاحمت جاری رہے گی۔ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران لبنان اور غزہ پر ہونے والے حملوں سے ثابت ہوگیا کہ اقوام متحدہ عملاً ایک ناکارہ ادارہ ہے ،اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں اور افواج کو سوچنا ہوگا کہ وہ اس وقت کہاں اور کس کے ساتھ کھڑے ہیں؟