پی ٹی آئی احتجاج; پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر سمیت کئی کارکن گرفتار

28 Sep, 2024 | 05:49 PM

حاشر احسن: پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں احتجاج  کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی خاتون رہنما سیمابیہ طاہر اور راولپنڈی سے ٹکٹ ہولڈر تنویر اسلم کو گرفتار کرلیا ۔ 

ضلعی انتطامیہ کی جانب سے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے آج لیاقت باغ میں احتجاج کی کال دی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے جس میں کارکنان پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنماسیمابیہ طاہرکے لیاقت باغ پہنچتے ہی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے راولپنڈی سے ٹکٹ ہولڈر تنویر اسلم بھی گرفتار کرلیا ۔ 

مزیدخبریں