لاہور میں 287 ٹریفک حادثات، 317 افراد زخمی

28 Sep, 2024 | 05:44 PM

اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 317 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 130 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 187 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔ 

مزیدخبریں