ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نصراللہ اسرائیل کے حملے میں مارے گئے، حزب اللہ کا بیان

 نصراللہ اسرائیل کے حملے میں مارے گئے، حزب اللہ کا بیان
کیپشن: حسن نصر اللہ لبنان میں کسی نامعلوم مقام سے تقریر کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حزب اللہ  نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں اپنے رہنما حسن نصر اللہ کے بھی مارے جانے  کی تصدیق کی ہے۔

حزب اللہ کی طرف سے کہا گیا کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ تنازعہ اور فلسطینیوں کی حمایت میںحسن نصراللہ کے کردار کی ستائش کرتی ہے۔

اس کے ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف اپنی لڑائی اور لبنان کے دفاع کو جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔

اسرائیل کی ائیر فورس نے کل جمعہ کے روز بیروت کے نواح  دحیہ میں  واقع حزب اللہ کے ایک انڈر گراؤنڈ کمانڈ سنٹر پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس سے حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کی عمارت اور اس کے  گرد واقع پانچ دوسری عمارتین تباہ ہو گئی تھیں۔

اسرائیل کی فوج کے ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری نے اس حملہ کے چند منٹ بعد ہی بتایا تھا کہ اسرائیل نے بیروت کے نواح میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا ہے اور ان کا نشانہ حسن نصراللہ اور حزب اللہ کی دیگر ٹاپ قیادت تھے۔ کچھ ہی دیر بعد اسرائیل نے مزید بتایا کہ اس حملے میں حسن نصراللہ کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم حزب اللہ کی طرف سے اپنے رہنما کے محفوظ رہنے  کے بیانات آئے اور آج شام حزب اللہ نے رسمی بیان جاری کر دیا جس میں حسن نصراللہ کے مارے جانے کی تصدیق کر دی گئی۔