ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت باغ احتجاج؛ پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے، 60 کارکنان گرفتار

لیاقت باغ احتجاج؛ پی ٹی آئی اور پولیس آمنے سامنے، 60 کارکنان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : راولپنڈی کے کمیٹی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی کے مزید 22 کارکنان کو گرفتار کر لیا، مجموعی گرفتاریاں 60 ہوگئیں۔ 

 لیاقت باغ میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے آگئے۔ کمیٹی چوک سے لیاقت باغ آنے والے قافلے پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کی گئی، جبکہ پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا۔ 

 چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو ایچ 13 سیکٹر میں پولیس نے راولپنڈی جانے سے روک دیا، اس کے علاوہ  نامزد سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس کے ایچ 13 کے مقام پر روک لیا ۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی یرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے،پولیس والے ایسا مت کریں، پولیس نے مجھے اورسلمان اکرم راجہ کو راولپنڈی جاتے ہوئے پہچان کر روکا ، پولیس ہمیں ساتھ لے کر گئی،تھوڑا دور جاکرچھوڑ دیا گیا، ہمیں زبردست روکا جارہا ہے، پولیس کہہ رہی ہے، واپس چلے جاییں.