زاہد چودھری: میڈیکل افسر بھرتی کیلئے اب ایک اور تحریری امتحان دیں گے، میڈیکل افسر کی 900 سیٹوں کیلئے تحریری امتحان ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام تحریری امتحان کا انعقاد ہوگا،میڈیکل افسروں کی مستقل تقرری کیلئے تحریری امتحان پہلی مرتبہ لیا جارہا ہے۔
میڈیکل افسر کی تقرری کیلئے پہلے صرف انٹرویو ہوتا تھا، میڈیکل افسر کی900 سیٹوں کیلئے 12 ہزار سے زائد امیدوار ہیں۔