برطانیہ؛ ریلوے اسٹیشنز کے وائی فائی ہیک، یورپ پردہشت گرد حملے کا پیغام

28 Sep, 2024 | 03:27 PM

ویب ڈیسک: برطانیہ کے مختلف ریلوے اسٹیشنوں پرسائبر حملے کئے گئے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبرحملوں میں ریلوے اسٹیشنوں کے وائی فائی ہیک کرکے یورپ پردہشت گرد حملے کا پیغام چلایا گیا ہے۔ متاثرہ اسٹیشنوں میں لندن،ہیوسٹن، مانچسٹر، پکاڈلی ، برمنگھم نیواسٹریٹ اور گلاسگو سینٹرل بھی شامل ہیں۔

 میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیشنوں پر وائی فائی سے مسافر لاگ اِن ہوئے تو اسکرین پر یورپ میں دہشت گرد حملے کی اطلاع ملی جس کے بعد متاثرہ اسٹیشنوں پر وائی فائی بند کردیا گیا۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل لندن میں نیشنل ہیلتھ سروس پر بھی سائبر حملے کیے جاچکے ہیں جس کے بعد ہسپتالوں میں آپریشن،خون کے نمونوں کے ٹیسٹوں سمیت مختلف پروسیجرزبھی ملتوی کردیئے گئے تھے۔

مزیدخبریں