31مزید اضلاع میں ڈولفن فورس کے آغاز کی تیاریاں

28 Sep, 2024 | 03:17 PM

علی ساہی: ڈولفن فورس کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کیلئے اقدامات شروع,وزیراعلیٰ کے حکم پر 31مزید اضلاع میں ڈولفن فورس کا جلد آغاز ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق ڈولفن فورس کے لئے 1200موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی،500سی سی کی بجائے 150سی سی موٹرسائیکلیں خریدی جائیں گی،تمام اضلاع کو بیٹس کے مطابق موٹرسائیکلیں تقسیم کی جائیں گی۔
نئی بھرتی میں ٹریننگ کرنیوالے جوانوں کوڈولفن فورس میں رکھا جائیگا،ٹریننگ کورس کےبعد ڈولفن فورس کا مخصوص کورس کرایا جائے گا،یونیفارم ،ہیلمٹ ودیگر متعلقہ سامان کی خریداری کا عمل بھی جلد شروع ہوگا۔
2ہزار سےزائد جوان تمام اضلاع میں ڈولفن فورس کی ڈیوٹی انجام دینگے،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،راولپنڈی میں ڈولفن فورس موجود ہے،پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ڈولفن فورس کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے،ڈولفن فورسز کادائرہ کار بڑھانے کیلئےسمری آئی جی پنجاب کو بھجوا دی گئی،آئی جی پنجاب کی منظوری کےبعد سمری پنجاب حکومت بھجوائی جائے گی۔

مزیدخبریں