ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر علی امین کی سربراہی میں راولپنڈی سے ٹکرائے گا۔
بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے راولپنڈی احتجاج کیلئےتیاریاں مکمل ہیں، علی امین گنڈاپورکی سربراہی میں قافلہ مظاہرےمیں شرکت کرے گا، پرامن احتجاج کرنے جارہے ہیں، پولیس گردی کی کوشش نہ کریں، پرامن احتجاج خراب کرنے کی کوشش کی تو پورا پاکستان سڑکوں پر ہوگا۔
واضح رہے پی ٹی آئی کی راولپنڈی لیاقت باغ کےباہراحتجاج کی تیاری مکمل ہے، وزیراعلی کے پی کی قیادت میں قافلہ منزل کی جانب گامزن ہے ، ان کا قافلہ ٹول پلازہ پہنچ گیا ، وہ صوابی موٹروےریسٹ ایریا پہنچے، صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔